Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

حوصلہ کھو نہ دیا تیری نہیں سے ہم نے

Jan Nisar Akhtar (1914–1976)

حوصلہ کھو نہ دیا تیری نہیں سے ہم نے

کتنی شکنوں کو چنا تیری جبیں سے ہم نے

وہ بھی کیا دن تھے کہ دیوانہ بنے پھرتے تھے

سن لیا تھا ترے بارے میں کہیں سے ہم نے

جس جگہ پہلے پہل نام ترا آتا ہے

داستاں اپنی سنائی ہے وہیں سے ہم نے

یوں تو احسان حسینوں کے اٹھائے ہیں بہت

پیار لیکن جو کیا ہے تو تمہیں سے ہم نے

کچھ سمجھ کر ہی خدا تجھ کو کہا ہے ورنہ

کون سی بات کہی اتنے یقیں سے ہم نے