Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

صبح کے درد کو راتوں کی جلن کو بھولیں

Jan Nisar Akhtar (1914–1976)

صبح کے درد کو راتوں کی جلن کو بھولیں

کس کے گھر جائیں کہ اس وعدہ شکن کو بھولیں

آج تک چوٹ دبائے نہیں دبتی دل کی

کس طرح اس صنم سنگ بدن کو بھولیں

اب سوا اس کے مداوائے غم دل کیا ہے

اتنی پی جائیں کہ ہر رنج و محن کو بھولیں

اور تہذیب غم عشق نبھا دیں کچھ دن

آخری وقت میں کیا اپنے چلن کو بھولیں