Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

زندگی تجھ کو بھلایا ہے بہت دن ہم نے

Jan Nisar Akhtar (1914–1976)

زندگی تجھ کو بھلایا ہے بہت دن ہم نے

وقت خوابوں میں گنوایا ہے بہت دن ہم نے

اب یہ نیکی بھی ہمیں جرم نظر آتی ہے

سب کے عیبوں کو چھپایا ہے بہت دن ہم نے

تم بھی اس دل کو دکھا لو تو کوئی بات نہیں

اپنا دل آپ دکھایا ہے بہت دن ہم نے

مدتوں ترک تمنا پہ لہو رویا ہے

عشق کا قرض چکایا ہے بہت دن ہم نے

کیا پتا ہو بھی سکے اس کی تلافی کہ نہیں

شاعری تجھ کو گنوایا ہے بہت دن ہم نے