Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جب آئینہ کوئی دیکھو اک اجنبی دیکھو

Javed Akhtar (b. 1945)

جب آئینہ کوئی دیکھو اک اجنبی دیکھو

کہاں پہ لائی ہے تم کو یہ زندگی دیکھو

محبتوں میں کہاں اپنے واسطے فرصت

جسے بھی چاہے وہ چاہے مری خوشی دیکھو

جو ہو سکے تو زیادہ ہی چاہنا مجھ کو

کبھی جو میری محبت میں کچھ کمی دیکھو

جو دور جائے تو غم ہے جو پاس آئے تو درد

نہ جانے کیا ہے وہ کمبخت آدمی دیکھو

اجالا تو نہیں کہہ سکتے اس کو ہم لیکن

ذرا سی کم تو ہوئی ہے یہ تیرگی دیکھو