Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

نگل گئے سب کی سب سمندر زمیں بچی اب کہیں نہیں ہے

Javed Akhtar (b. 1945)

نگل گئے سب کی سب سمندر زمیں بچی اب کہیں نہیں ہے

بچاتے ہم اپنی جان جس میں وہ کشتی بھی اب کہیں نہیں ہے

بہت دنوں بعد پائی فرصت تو میں نے خود کو پلٹ کے دیکھا

مگر میں پہچانتا تھا جس کو وہ آدمی اب کہیں نہیں ہے

گزر گیا وقت دل پہ لکھ کر نہ جانے کیسی عجیب باتیں

ورق پلٹتا ہوں میں جو دل کے تو سادگی اب کہیں نہیں ہے

وہ آگ برسی ہے دوپہر میں کہ سارے منظر جھلس گئے ہیں

یہاں سویرے جو تازگی تھی وہ تازگی اب کہیں نہیں ہے

تم اپنے قصبوں میں جا کے دیکھو وہاں بھی اب شہر ہی بسے ہیں

کہ ڈھونڈھتے ہو جو زندگی تم وہ زندگی اب کہیں نہیں ہے