Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

سچ یہ ہے بیکار ہمیں غم ہوتا ہے

Javed Akhtar (b. 1945)

سچ یہ ہے بیکار ہمیں غم ہوتا ہے

جو چاہا تھا دنیا میں کم ہوتا ہے

ڈھلتا سورج پھیلا جنگل رستہ گم

ہم سے پوچھو کیسا عالم ہوتا ہے

غیروں کو کب فرصت ہے دکھ دینے کی

جب ہوتا ہے کوئی ہمدم ہوتا ہے

زخم تو ہم نے ان آنکھوں سے دیکھے ہیں

لوگوں سے سنتے ہیں مرہم ہوتا ہے

ذہن کی شاخوں پر اشعار آ جاتے ہیں

جب تیری یادوں کا موسم ہوتا ہے