Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

یہی حالات ابتدا سے رہے

Javed Akhtar (b. 1945)

یہی حالات ابتدا سے رہے

لوگ ہم سے خفا خفا سے رہے

ان چراغوں میں تیل ہی کم تھا

کیوں گلہ ہم کو پھر ہوا سے رہے

بحث شطرنج شعر موسیقی

تم نہیں تھے تو یہ دلاسے رہے

زندگی کی شراب مانگتے ہو

ہم کو دیکھو کہ پی کے پیاسے رہے

اس کے بندوں کو دیکھ کر کہئے

ہم کو امید کیا خدا سے رہے