Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

صحن کو چمکا گئی بیلوں کو گیلا کر گئی

Munir Niazi (1928–2006)

صحن کو چمکا گئی بیلوں کو گیلا کر گئی

رات بارش کی فلک کو اور نیلا کر گئی

دھوپ ہے اور زرد پھولوں کے شجر ہر راہ پر

اک ضیائے زہر سب سڑکوں کو پیلا کر گئی

کچھ تو اس کے اپنے دل کا درد بھی شامل ہی تھا

کچھ نشے کی لہر بھی اس کو سریلا کر گئی

بیٹھ کر میں لکھ گیا ہوں درد دل کا ماجرا

خون کی اک بوند کاغذ کو رنگیلا کر گئی