Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جو بھلا ہے اسے برا مت کر

Nida Fazli (1938–2016)

جو بھلا ہے اسے برا مت کر

خود سے بھی بارہا ملا مت کر

یہ ہے بستی اداس لوگوں کی

قہقہہ مار کر ہنسا مت کر

باغ ہے دل فریب دونوں سے

پھول کو خار سے جدا مت کر

روز کی لعن طعن ٹھیک نہیں

گھر میں آئینے کو رکھا مت کر

چہرہ مہرہ بدلتا رہتا ہے

اتنی جلدی بھی فیصلہ مت کر