Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اٹھ کے کپڑے بدل گھر سے باہر نکل جو ہوا سو ہوا

Nida Fazli (1938–2016)

اٹھ کے کپڑے بدل گھر سے باہر نکل جو ہوا سو ہوا

رات کے بعد دن آج کے بعد کل جو ہوا سو ہوا

جب تلک سانس ہے بھوک ہے پیاس ہے یہ ہی اتہاس ہے

رکھ کے کاندھے پہ ہل کھیت کی اور چل جو ہوا سو ہوا

خون سے تر بہ تر کر کے ہر رہ گزر تھک چکے جانور

لکڑیوں کی طرح پھر سے چولھے میں جل جو ہوا سو ہوا

جو مرا کیوں مرا جو لٹا کیوں لٹا جو جلا کیوں جلا

مدتوں سے ہیں غم ان سوالوں کے حل جو ہوا سو ہوا

مندروں میں بھجن مسجدوں میں اذاں آدمی ہے کہاں

آدمی کے لئے ایک تازہ غزل جو ہوا سو ہوا