Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

تیرا سچ ہے ترے عذابوں میں

Nida Fazli (1938–2016)

تیرا سچ ہے ترے عذابوں میں

جھوٹ لکھا ہے سب کتابوں میں

ایک سے مل کے سب سے مل لیجے

آج ہر شخص ہے نقابوں میں

تیرا ملنا ترا نہیں ملنا

ایک رستہ کئی سرابوں میں

ان کی ناکامیوں کو بھی گنیے

جن کی شہرت ہے کامیابوں میں

روشنی تھی سوال کی حد تک

ہر نظر کھو گئی جوابوں میں