Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

صبح کی آج جو رنگت ہے وہ پہلے تو نہ تھی

Faiz Ahmad Faiz (1911–1984)

صبح کی آج جو رنگت ہے وہ پہلے تو نہ تھی

کیا خبر آج خراماں سر گلزار ہے کون

شام گلنار ہوئی جاتی ہے دیکھو تو سہی

یہ جو نکلا ہے لیے مشعل رخسار ہے کون

رات مہکی ہوئی آئی ہے کہیں سے پوچھو

آج بکھرائے ہوئے زلف طرحدار ہے کون

پھر در دل پہ کوئی دینے لگا ہے دستک

جانیے پھر دل وحشی کا طلب گار ہے کون