Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

نصیحت

Allama Iqbal (1877–1938)

بچہء شاہیں سے کہتا تھا عقاب سالخورد

اے تیرے شہپر پہ آساں رفعت چرخ بریں

ہے شباب اپنے لہو کی آگ میں جلنے کا نام

سخت کوشی سے ہے تلخ زندگانی انگبیں

!جو کبوتر پر جھپٹنے میں مزا ہے اے پسر

وہ مزا شاید کبوتر کے لہو میں بھی نہیں