Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

شام و فلسطین

Allama Iqbal (1877–1938)

رندان فرانسیس کا میخانہ سلامت

پر ہے م ے گلرنگ سے ہر شیشہ حلب کا

ہے خاک فلسطیں پہ یہودی کا اگر حق

ہسپانیہ پر حق نہیں کیوں اہل عرب کا

مقصد ہے ملوکیت انگلیس کا کچھ اور

قصہ نہیں نارنج کا یا شہد و رطب کا