Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پھونکتا ہے نالہ ہر شب صور اسرافیل کی

Mirza Ghalib (1797–1869)

پھونکتا ہے نالہ ہر شب صور اسرافیل کی

ہم کو جلدی ہے مگر تو نے قیامت ڈھیل کی

کی ہیں کس پانی سے یاں یعقوب نے آنکھیں سفید

ہے جو آبی پیرہن ہر موج رودِ نیل کی

عرش پر تیرے قدم سے ہے دماغِ گردِ راہ

آج تنخواہِ شکستن ہے کُلہ جبریل کی

مدعا در پردہ یعنی جو کہوں باطل سمجھ

وہ فرنگی زادہ کھاتا ہے قسم انجیل کی

خیر خواہِ دید ہوں از بہرِ دفعِ چشم زخم

کھینچتا ہوں اپنی آنکھوں میں سلائی نیل کی

نالہ کھینچا ہے سراپا داغِ جرات ہوں اسدؔ

کیا سزا ہے میرے جرمِ آرزو تاویل کی