Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

نالے دل کھول کے دو چار کروں یا نہ کروں

Mirza Ghalib (1797–1869)

نالے دل کھول کے دو چار کروں یا نہ کروں

یہ بھی اے چرخِ ستم گار کروں یا نہ کروں

مجھ کو یہ وہم کہ انکار نہ ہو جائے کہیں

ان کو یہ فکر کہ اقرار کروں یا نہ کروں

لطف جب ہو کہ کروں غیر کو بھی میں بدنام

کہیے کیا حکم ہے سرکار کروں یا نہ کروں