Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ایک اہلِ درد نے سنسان جو دیکھا قفس

Mirza Ghalib (1797–1869)

ایک اہلِ درد نے سنسان جو دیکھا قفس

یوں کہا آتی نہیں اب کیوں صدائے عندلیب

بال و پر دو چار دکھلا کر کہا صیّاد نے

یہ نشانی رہ گئی ہے اب بجائے عندلیب