Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کرے گا قدر جو دنیا میں اپنے آنے کی

Akbar Allahabadi (1846–1921)

کرے گا قدر جو دنیا میں اپنے آنے کی

اسی کی جان کو لذت ملے گی جانے کی

نہ پوچھو بیٹھا ہوں کیوں ہاتھ پر میں ہاتھ دھرے

اٹھوں گا نبض ذرا دیکھ لوں زمانہ کی

مزہ بھی آتا ہے دنیا سے دل لگانے میں

سزا بھی ملتی ہے دنیا سے دل لگانے کی

گہر جو دل میں نہاں ہیں خدا ہی دے تو ملیں

اسی کے پاس ہے مفتاح اس خزانے کی