Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

خدا کی ہستی کو یاد رکھنا اور اپنی ہستی کو بھول جانا

Akbar Allahabadi (1846–1921)

خدا کی ہستی کو یاد رکھنا اور اپنی ہستی کو بھول جانا

نظر اسی پر ہے اور باتوں کو میں نے بالکل فضول جانا

جنوں ہم ایسوں کو کیا تعجب بہار کا ہے سماں ہی ایسا

صبا کا اٹھکھیلیوں سے چلنا خوشی سے کلیوں کا پھول جانا

جہان فانی کی انجمن میں یہی تسلسل ہمیشہ دیکھا

امید کے ساتھ شاد آنا اٹھا کے صدمہ ملول جانا