Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

عنایت مجھ پہ فرماتے ہیں شیخ و برہمن دونوں

Akbar Allahabadi (1846–1921)

عنایت مجھ پہ فرماتے ہیں شیخ و برہمن دونوں

موافق اپنے اپنے اپنے پاتے ہیں میرا چلن دونوں

ترانے میرے ہم آہنگ دیر و کعبہ میں یکساں

زباں پر میری موزوں ہوتی ہے حمد اور بھجن دونوں

مجھے الفت ہے سنی سے بھی شیعہ سے بھی یاری ہے

اکھاڑے میں دکھا سکتے ہیں دل کش بانکپن دونوں

مجھے ہوٹل بھی خوش آتا ہے اور ٹھاکر دوارہ بھی

تبرک ہے مرے نزدیک پرشاد اور مٹن دونوں