Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

فساد نیت میں جب نہیں ہے تو پھر مجھے خطرہ کیوں کہیں ہے

Akbar Allahabadi (1846–1921)

فساد نیت میں جب نہیں ہے تو پھر مجھے خطرہ کیوں کہیں ہے

بہت مکلف ہیں یہ اشارہ کہ اس سے بچئے اور اس سے بچئے

برس رھی ہو جو چیز ہم پر خیال اس کا نہ آئے کیوں کر

شعور ہو کس طرح معطل کہاں یہ ممکن کہ حس سے بچئے

وہ اک زمانہ سے بد گماں ہیں خبر نہیں کیا اثر کہاں ہیں

سمجھ میں آتا نہیں کچھ اکبرؔ کہ کس سے اب ملیے کس سے بچئے