Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

زباں سے بے تعلق دل کو بزم یار میں دیکھا

Akbar Allahabadi (1846–1921)

زباں سے بے تعلق دل کو بزم یار میں دیکھا

تعجب خیز ضبط اس محرم اسرار میں دیکھا

ادھر تسبیح کی گردش میں پایا شیخ صاحب کو

برہمن کو ادھر الجھا ہوا زنار میں دیکھا

وہ بانکا قاتل آئینے کی کچھ پروا نہیں کرتا

کبھی دیکھا بھی اپنا عکس اگر تلوار میں دیکھا

زمانہ نے مرے آگے بھی دنیا پیش کر دی تھی

مگر میں نے تو اپنا فائدہ انکار میں دیکھا