Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کوئی ہندو کوئی مسلم کوئی عیسائی ہے

Nida Fazli (1938–2016)

کوئی ہندو کوئی مسلم کوئی عیسائی ہے

سب نے انسان نہ بننے کی قسم کھائی ہے

اتنی خوں خار نہ تھیں پہلے عبادت گاہیں

یہ عقیدے ہیں کہ انسان کی تنہائی ہے

تین چوتھائی سے زائد ہیں جو آبادی میں

ان کے ہی واسطے ہر بھوک ہے مہنگائی ہے

دیکھے کب تلک باقی رہے سج دھج اس کی

آج جس چہرہ سے تصویر اتروائی ہے

اب نظر آتا نہیں کچھ بھی دکانوں کے سوا

اب نہ بادل ہیں نہ چڑیاں ہیں نہ پروائی ہے