Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نے

Sahir Ludhianvi (1921–1980)

محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نے

زمانے اب تو خوش ہو زہر یہ بھی پی لیا میں نے

ابھی زندہ ہوں لیکن سوچتا رہتا ہوں خلوت میں

کہ اب تک کس تمنا کے سہارے جی لیا میں نے

انہیں اپنا نہیں سکتا مگر اتنا بھی کیا کم ہے

کہ کچھ مدت حسیں خوابوں میں کھو کر جی لیا میں نے

بس اب تو دامن دل چھوڑ دو بے کار امیدو

بہت دکھ سہہ لیے میں نے بہت دن جی لیا میں نے