Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کیا جانیں تری امت کس حال کو پہنچے گی

Sahir Ludhianvi (1921–1980)

کیا جانیں تری امت کس حال کو پہنچے گی

بڑھتی چلی جاتی ہے تعداد اماموں کی

ہر گوشۂ مغرب میں ہر خطۂ مشرق میں

تشریح دگرگوں ہے اب تیرے پیاموں کی

وہ لوگ جنہیں کل تک دعویٰ تھا رفاقت کا

تذلیل پہ اترے ہیں اپنوں ہی کے ناموں کی

بگڑے ہوئے تیور ہیں نو عمر سیاست کے

بپھری ہوئی سانسیں ہیں نو مشق نظاموں کی

طبقوں سے نکل کر ہم فرقوں میں نہ بٹ جائیں

بن کر نہ بگڑ جائے تقدیر غلاموں کی