Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ہم آپ کی آنکھوں میں اس دل کو بسا دیں تو

Sahir Ludhianvi (1921–1980)

ہم آپ کی آنکھوں میں اس دل کو بسا دیں تو

ہم موند کے پلکوں کو اس دل کو سزا دیں تو

ان زلفوں میں گوندھیں گے ہم پھول محبت کے

زلفوں کو جھٹک کر ہم یہ پھول گرا دیں تو

ہم آپ کو خوابوں میں لا لا کے ستائیں گے

ہم آپ کی آنکھوں سے نیندیں ہی اڑا دیں تو

ہم آپ کے قدموں پر گر جائیں گے غش کھا کر

اس پر بھی نہ ہم اپنے آنچل کی ہوا دیں تو