کیچڑ سے آلودہ
Ehtisham Akhtar (b. 1944)کیچڑ سے آلودہ
راستے سے
گزرتے ہوئے
میں اکثر پھسل گیا ہوں
لوگوں کے لئے
تماشا بن گیا ہوں
اپنے پر جھنجھلایا ہوں
رویا ہوں
لیکن جب کوئی
اسی راستے سے گزرتے ہوئے
پھسل جاتا ہے
میں کھلکھلا کر
ہنس پڑتا ہوں
Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →
کیچڑ سے آلودہ
راستے سے
گزرتے ہوئے
میں اکثر پھسل گیا ہوں
لوگوں کے لئے
تماشا بن گیا ہوں
اپنے پر جھنجھلایا ہوں
رویا ہوں
لیکن جب کوئی
اسی راستے سے گزرتے ہوئے
پھسل جاتا ہے
میں کھلکھلا کر
ہنس پڑتا ہوں