Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

میں اپنے پیچھے پیچھے چل رہا تھا

Faisal Azeem (b. 1974)

میں اپنے پیچھے پیچھے چل رہا تھا

بڑھا کر ہاتھ جو شانے پہ رکھا

تو اک لمحے کو سارا جسم جیسے جم گیا ہو

پلٹ کر دوسرے لمحے جو دیکھا

تو کوئی آئنہ رکھا نہیں تھا

وہاں کوئی نہیں تھا