Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جن پر میرا دل دھڑکا تھا

Fahmida Riaz (1946–2018)

جن پر میرا دل دھڑکا تھا

وہ سب باتیں دہراتے ہو

وہ جانے کیسی لڑکی ہے

تم اب جس کے گھر جاتے ہو

مجھ سے کہتے تھے

بن کاجل اچھی لگتی ہیں میری آنکھیں

تم اب جس کے گھر جاتے ہو

کیسی ہوں گی اس کی آنکھیں

تنہائی میں کھوئی کھوئی نازک سپنے بنتی ہوگی

تم اب جس کے گھر جاتے ہو

کیا وہ مجھ سے اچھی ہوگی