Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

روز کی طرح

Hafeez Aatish (b. 1942)

روز کی طرح

پچھلے پہر

گھر کے دروازے پر دستکیں

ذہن پر خوف سا

چہرے لپٹے ہوئے

گرد میں

زرد آنکھوں کی کشکول میں

لے کے اپنے سوال

کل کی طرح یہ پھر

آ نہ جائیں کہیں