Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ایک آواز کی لو مجھ میں جلاتی ہے چراغ

Nadeem Najid

ایک آواز کی لو مجھ میں جلاتی ہے چراغ

اور چراغوں کے قریں وجد میں سانسوں کی دھمال

عرصۂ کن فیکوں رقص میں سمجھاتی ہے

خاک اور خون کو تہذیب میں لے آتی ہے

تیری آواز کی لو

بس تری آواز کی لو