Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اک نئی جنگ کا آغاز کریں

Nadeem Najid

اک نئی جنگ کا آغاز کریں

خوب لڑیں

نسل در نسل لڑیں پل کو بھی پیچھے نہ ہٹیں

رنگ سے نور سے پھولوں سے بھرے بم لے کر

عالمی جنگ لڑیں

جس کے لڑنے سے زمیں رنگ میں نہلا جائے

جبر کی رات کٹے اور بہار آ جائے

اس قدر جنگ لڑیں جی کو قرار آ جائے

اس قدر جنگ کہ قدرت کو بھی پیار آ جائے

جس قدر جلد ہو اس جنگ کا آغاز کریں

اب فقط پیار فقط پیار فقط پیار کریں