Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جان

Parveen Shakir (1952–1994)

جان

مجھے افسوس ہے

تم سے ملنے شاید اس ہفتے بھی نہ آ سکوں گا

بڑی اہم مجبوری ہے

جان

تمہاری مجبوری کو

اب تو میں بھی سمجھنے لگی ہوں

شاید اس ہفتے بھی

تمہارے چیف کی بیوی تنہا ہوگی