Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

بم برساؤ

Vaqar Siddiqui (b. 1932)

بم برساؤ

آگ لگاؤ

زہریلی گیسیں پھیلاؤ

لاشوں کے انبار لگاؤ

اگتی دھرتی بنجر کر دو

انقلاب کی راہ گزر پر

گہرے گہرے گڈھے کر دو

اونچے چمکیلے پربت پر

بارودوں کا بوجھ چٹخ دو

ویتنام کے ہر ناکے پر

وسپھوٹوں کا جال بچھا دو

لیکن پھر بھی

ویتنام کا اگتا سورج

تم سے چکنا چور نہ ہوگا