Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

گھوڑے

Vikram (b. 1990)

گھوڑے

جنہوں نے لاکھ چابک سہ کر بھی

دوڑنا قبول نہیں کیا

جن کی لگام ان کے نتھنے پھاڑ کر بھی

ان پر قابو نہ پا سکی

جنہوں نے پیر کی ٹھوکر سے کھودی مٹھی بھر گھاس

اور اسے چباتے رہے کئی کئی گھنٹوں تک

گھوڑے

جو نہیں بنے کبھی بھی کسی بھی ریس کا حصہ

جیت گئے