Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اتنا سناٹا کہ جیسے ہو سکوت صحرا

Ahmad Faraz (1931–2008)

اتنا سناٹا کہ جیسے ہو سکوت صحرا

ایسی تاریکی کہ آنکھوں نے دہائی دی ہے

جانے زنداں سے ادھر کون سے منظر ہوں گے

مجھ کو دیوار ہی دیوار دکھائی دی ہے

دور اک فاختہ بولی ہے بہت دور کہیں

پہلی آواز محبت کی سنائی دی ہے