آدمی بلبلہ ہے پانی کا
Gulzar (b. 1934)آدمی بلبلہ ہے پانی کا
اور پانی کی بہتی سطح پر
ٹوٹتا بھی ہے ڈوبتا بھی ہے
پھر ابھرتا ہے، پھر سے بہتا ہے
نہ سمندر نگل سکا اس کو
نہ تواریخ توڑ پائی ہے
وقت کی ہتھیلی پر بہتا
آدمی بلبلہ ہے پانی کا
Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →
آدمی بلبلہ ہے پانی کا
اور پانی کی بہتی سطح پر
ٹوٹتا بھی ہے ڈوبتا بھی ہے
پھر ابھرتا ہے، پھر سے بہتا ہے
نہ سمندر نگل سکا اس کو
نہ تواریخ توڑ پائی ہے
وقت کی ہتھیلی پر بہتا
آدمی بلبلہ ہے پانی کا