Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

نظم الجھی ہوئی ہے سینے میں

Gulzar (b. 1934)

نظم الجھی ہوئی ہے سینے میں

مصرعے اٹکے ہوئے ہیں ہونٹوں پر

لفظ کاغذ پہ بیٹھتے ہی نہیں

اڑتے پھرتے ہیں تتلیوں کی طرح

کب سے بیٹھا ہوا ہوں میں جانم

سادہ کاغذ پہ لکھ کے نام ترا

بس ترا نام ہی مکمل ہے

اس سے بہتر بھی نظم کیا ہوگی!