Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

مجھ کو بھی ترکیب سکھا کوئی یار جلاہے

Gulzar (b. 1934)

مجھ کو بھی ترکیب سکھا کوئی یار جلاہے

اکثر تجھ کو دیکھا ہے کہ تانا بنتے

جب کوئی تاگا ٹوٹ گیا یا ختم ہوا

پھر سے باندھ کے

اور سرا کوئی جوڑ کے اس میں

آگے بننے لگتے ہو

تیرے اس تانے میں لیکن

اک بھی گانٹھ گرہ بنتر کی

دیکھ نہیں سکتا ہے کوئی

میں نے تو اک بار بنا تھا ایک ہی رشتہ

لیکن اس کی ساری گرہیں

صاف نظر آتی ہیں میرے یار جلاہے!