Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

دل میں ایسے ٹھہر گئے ہیں غم

Gulzar (b. 1934)

دل میں ایسے ٹھہر گئے ہیں غم

جیسے جنگل میں شام کے سائے

جاتے جاتے سہم کے رک جائیں

مر کے دیکھیں اداس راہوں پر

کیسے بجھتے ہوئے اجالوں میں

دور تک دھول ہی دھول اڑتی ہے!