Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اپنی مرضی سے تو مذہب بھی نہیں اس نے چنا تھا

Gulzar (b. 1934)

اپنی مرضی سے تو مذہب بھی نہیں اس نے چنا تھا

اس کا مذہب تھا جو ماں باپ سے ہی اس نے وراثت میں لیا تھا

اپنے ماں باپ چنے کوئی یہ ممکن ہی کہاں ہے؟

اس پہ یہ ملک بھی لازم تھا کہ ماں باپ کا گھر تھا اس میں

یہ وطن اس کا چناؤ تو نہیں تھا۔۔۔

وہ تو کل نو ہی برس کا تھا، اسے کیوں چن کر

فرقہ وارانہ فسادات نے کل قتل کیا۔۔۔!