Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

رات کو اکثر ہوتا ہے پروانے آ کر

Gulzar (b. 1934)

رات کو اکثر ہوتا ہے پروانے آ کر

ٹیبل لیمپ کے گرد اکٹھے ہو جاتے ہیں

سنتے ہیں سر دھنتے ہیں

سن کے سب اشعار غزل کے

جب بھی میں دیوان غالب کھول کے پڑھنے بیٹھتا ہوں

صبح پھر دیوان کے روشن صفحوں سے

پروانوں کی راکھ اٹھانی پڑتی ہے