Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

آٹھ ہی بلین عمر زمیں کی ہوگی شاید

Gulzar (b. 1934)

آٹھ ہی بلین عمر زمیں کی ہوگی شاید

ایسا ہی اندازہ ہے کچھ سائنس کا

چار اعشاریہ بلین سالوں کی عمر تو بیت چکی ہے

کتنی دیر لگا دی تم نے آنے میں

اور اب مل کر

کس دنیا کی دنیا داری سوچ رہی ہو

کس مذہب اور ذات اور پات کی فکر لگی ہے

آؤ چلیں اب

تین ہی بلین سال بچے ہیں