Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

شہتوت کی شاخ پہ بیٹھا کوئی

Gulzar (b. 1934)

شہتوت کی شاخ پہ بیٹھا کوئی

بنتا ہے ریشم کے تاگے

لمحہ لمحہ خول رہا ہے

پتہ پتہ بین رہا ہے

ایک ایک سانس بجا کر سنتا ہے سودائی

ایک ایک سانس کو خول کے اپنے تن پر لپٹاتا جاتا ہے

اپنی ہی سانسوں کا قیدی

ریشم کا یہ شاعر اک دن

اپنے ہی تاگوں میں گھٹ کر مر جائے گا!