Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

مجھ سے پہلے کے دن

Jaun Elia (1931–2002)

مجھ سے پہلے کے دن

اب بہت یاد آنے لگے ہیں تمہیں

خواب و تعبیر کے گم شدہ سلسلے

بار بار اب ستانے لگے ہیں تمہیں

دکھ جو پہنچے تھے تم سے کسی کو کبھی

دیر تک اب جگانے لگے ہیں تمہیں

اب بہت یاد آنے لگے ہیں تمہیں

اپنے وہ عہد و پیماں جو مجھ سے نہ تھے

کیا تمہیں مجھ سے اب کچھ بھی کہنا نہیں