Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

پھیلتی ہے شام دیکھو ڈوبتا ہے دن عجب

Munir Niazi (1928–2006)

پھیلتی ہے شام دیکھو ڈوبتا ہے دن عجب

آسماں پر رنگ دیکھو ہو گیا کیسا غضب

کھیت ہیں اور ان میں اک روپوش سے دشمن کا شک

سرسراہٹ سانپ کی گندم کی وحشی گر مہک

اک طرف دیوار و در اور جلتی بجھتی بتیاں

اک طرف سر پر کھڑا یہ موت جیسا آسماں