Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

میری ماں ہر دن اپنے بوڑھے ہاتھوں سے

Nida Fazli (1938–2016)

میری ماں ہر دن اپنے بوڑھے ہاتھوں سے

ادھر ادھر سے مٹی لا کر

گھر کی کچی دیواروں کے زخموں کو

بھرتی رہتی ہے

تیز ہواؤں کے جھونکوں سے

بیچاری کتنا ڈرتی ہے

میری ماں کتنی بھولی ہے

برسوں کی سیلی دیواریں

چھوٹے موٹے پیوندوں سے

آخر کب تک رک پائیں گی

جب کوئی بادل گرجے گا

ہر ہر کرتی ڈھ جائیں گی