Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ہم تصوف کے خرابوں کے مکیں

Noon Meem Rashid (1910–1975)

ہم تصوف کے خرابوں کے مکیں

وقت کے طول المناک کے پروردہ ہیں،

ایک تاریک ازل، نور ابد سے خالی!

ہم جو صدیوں سے چلے ہیں

تو سمجھتے ہیں کہ ساحل پایا

اپنی دن رات کی پا کوبی کا حاصل پایا

ہم تصوف کے نہاں خانوں میں بسنے والے

اپنی پامالی کے افسانوں پہ ہنسنے والے

ہم سمجھتے ہیں نشان سر منزل پایا