Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

مست وو ہے کہ روز محشر میں

Umar Aurangabadi (b. 1773)

مست وو ہے کہ روز محشر میں

اوٹھ کے پوچھے یہ غلغلہ کیا ہے

گر نیں میری صید کے مائل

تل بنانے کا مدعا کیا ہے

اپنی آنکھیں اوپر نگاہ کرو

آج مخمور ہیں پیا کیا ہے