Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

آپ مت کیجیے یقیں صاحب

Nadeem Najid

آپ مت کیجیے یقیں صاحب

عشق میں فرصتیں نہیں صاحب

آخر کار ایک ہو گئے ہیں

عشق دہلیز اور جبیں صاحب

ہم کہ پہلے پہل ملے تھے جہاں

آج پھر سے ملیں وہیں صاحب

اب چراغوں کو پشت لازم ہے

روبرو ہے وہ مہ جبیں صاحب